• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm

آسٹریلیا کے خلاف سڈنی ٹیسٹ میں شاہین کو نہ کھلانے پر وسیم اور وقار حیران

شائع January 3, 2024
قومی ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس اور وسیم اکرم— فوٹو: اے ایف پی
قومی ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس اور وسیم اکرم— فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کے سابق عظیم فاسٹ باؤلرز وسیم اکرم اور وقار یونس نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کے سرفہرست فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کو آرام کرانے کے فیصلے کو غلط قرار دیتے ہوئے اس پر شاہین کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے دعویٰ کیا کہ تیسرے ٹیسٹ میں آرام کا فیصلہ شاہین نے خود کیا اور ٹیم مینجمنٹ کا اس میں کوئی کردار نہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ کرکٹرز کو خود فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ امیر بننا چاہتے ہیں یا عظیم کرکٹر، شاہین آفریدی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے کپتان ضرور ہیں لیکن یہ فارمیٹ صرف پیسہ کمانے کے لیے ہے۔

وسیم اکرم نے کہا کہ شاہین کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ اصل گیم ٹیسٹ کرکٹ ہے۔

ادھر اپنی خطرناک ان سوئنگ یارکر کے لیے مشہور وقار یونس نے بھی شاہین کو آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں نہ کھلانے کے فیصلے پر حیرت کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے امید تھی کہ شاہین تیسرا ٹیسٹ ضرور کھیلیں گے کیوں کہ انہوں نے دوسرے ٹیسٹ میں اچھی کارکردگی دکھائی تھی۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں شاہین آفریدی کو آرام کراتے ہوئے ان کی جگہ فائنل الیون میں ساجد خان کو شامل کیا گیا۔

ٹیم مینجمنٹ کے مطابق پاکستانی فاسٹ بولر کو ورک لوڈ مینیجمنٹ اور انجری کے خطرات کے پیش نظر آرام کروایا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024