• KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:09am

دوسرا ٹیسٹ: بھارت کی شاندار باؤلنگ، جنوبی افریقہ پہلی اننگز میں 55رنز پر آؤٹ

شائع January 3, 2024
— فوٹو: ایکس / ای ایس پی این
— فوٹو: ایکس / ای ایس پی این

بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم مشکلات کا شکار ہے، مہمان ٹیم کے باؤلر محمد سراج کی شاندار کارکردگی کے سبب پروٹیز پہلی اننگز میں محض 55 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، جو درست ثابت نہیں ہوا۔

ابتدائی اوورز میں ہی بھارتی فاسٹ باؤلر محمد سراج نے اپنے خطرناک ارادے ظاہر کرتے ہوئے مارکرم کا 2 رنز پر شکار کیا، جس کے بعد انہوں نے کپتان ڈین الگار کو بھی بولڈ کر دیا۔

جسپرت بمراہ نے بھی ساتھ نبھاتے ہوئے ٹرسٹن اسٹبس کو روہت شرما کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔

دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز محمد سراج نے ٹونی ڈی زورزی اور ڈیوڈ بیڈنگھم کو بھی پویلین کی راہ دکھائی، اس موقع پر صرف 34 رنز پر پروٹیز کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی۔

محمد سراج نے دو گیندوں کے بعد میکرو جنسین کا بھی شکار کیا اور اپنی پانچ وکٹیں مکمل کیں۔

جنوبی افریقہ کو آٹھواں نقصان 46 رنز پر اٹھانا پڑا، جب کیشو مہاراج بھی 3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

بھارت کی جانب سے محمد سراج نے 6، جسپرت بمراہ اور مکیش کمار نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے کائل ویرین نے سب سے زیادہ 15 رنز اسکور کیے، جبکہ ڈیوڈ بیڈنگھم نے 12 رنز بنائے، اس کے علاوہ کوئی اور بلے باز ڈبل فگر میں بھی داخل نہیں ہوسکا۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024