• KHI: Fajr 5:03am Sunrise 6:19am
  • LHR: Fajr 4:26am Sunrise 5:48am
  • ISB: Fajr 4:29am Sunrise 5:53am
  • KHI: Fajr 5:03am Sunrise 6:19am
  • LHR: Fajr 4:26am Sunrise 5:48am
  • ISB: Fajr 4:29am Sunrise 5:53am

عام انتخابات 2024: سپریم کورٹ نے خالد لانگو کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردیا

شائع January 3, 2024
وکیل درخواست گزار نے استدعا کی کہ خالد لانگو عام انتخابات میں حصہ لینا چاہتے ہیں، نااہلی کے فیصلے کو معطل کیا جائے۔— فائل فوٹو: سپریم کورٹ  ویب سائٹ
وکیل درخواست گزار نے استدعا کی کہ خالد لانگو عام انتخابات میں حصہ لینا چاہتے ہیں، نااہلی کے فیصلے کو معطل کیا جائے۔— فائل فوٹو: سپریم کورٹ ویب سائٹ

سپریم کورٹ نے بلوچستان کے سابق صوبائی وزیر خزانہ خالد لانگو کے عام انتخابات میں حصہ لینے کے معاملے پر دائر درخواست کو واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں قائم 3 رکنی بینچ نے سماعت کی،وکیل درخواست گزار نے استدعا کی کہ خالد لانگو عام انتخابات میں حصہ لینا چاہتے ہیں، نااہلی کے فیصلے کو معطل کیا جائے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ جب تک سزا کا فیصلہ معطل نہ ہو اس وقت تک امیدوار الیکشن نہیں لڑ سکتا، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ان کے گھر سے 2 ارب 24 کروڑ 91 لاکھ روپے بر آمد ہوئے، ان کو صرف 26 ماہ کی کم سزا کیوں دی گئی؟ بلوچستان سے ایسے لوگوں کو انتخابات لڑنے سے دور رکھنا چاہیے، آپ کے مؤکل کو تو جیل کے دروازے کی طرف جانا چاہیے۔

جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے استفسار کیا کہ کیا بلوچستان سے مزید پیسے چوری کرنے کے لیے ان کو الیکشن لڑنا ہے؟ کس دنیا میں رہتے ہیں آپ؟ خالد لانگو کے گھر سے بر آمد ہونے والی ملکی اور غیر ملکی کرنسی کو ٹرکوں پر لاد کر لے جایا گیا، ایسے لوگ بلوچستان کے دشمن ہیں، نیب کی تاریخ میں کسی کو اتنی کم سزا نہیں ہوئی ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 16 ستمبر 2024
کارٹون : 15 ستمبر 2024