• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

شمالی وزیر ستان: میر علی میں 6 افراد کے قتل کا مقدمہ درج

شائع January 3, 2024
ایف آئی آر کے مطابق علاقے میں حیدری آریانہ اور خدری گروپ سے منسلک دہشت گرد  سرگرم ہیں—فائل فوٹو:
ایف آئی آر کے مطابق علاقے میں حیدری آریانہ اور خدری گروپ سے منسلک دہشت گرد سرگرم ہیں—فائل فوٹو:

شمالی وزیر ستان میرعلی میں چھ افراد کو قتل کرنے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی بنوں ٹو میں درج کر لیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق مقدمہ ایس ایچ او میرعلی سلیمان خان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ 6 افراد کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔

مقدمے کے متن کے مطابق گزشتہ روز دہشت گردوں نے ڈیرہ غازی خان کے 6 مزدوروں کو طارق مارکیٹ میر علی بازار سے اٹھا کر قتل کیا۔

ایف آئی آر کے مطابق علاقے میں حیدری آریانہ اور خدری گروپ سے منسلک دہشت گرد سرگرم ہیں۔

گزشتہ روز آر پی او بنوں ڈویژن نے بتایا تھا کہ میرعلی کے علاقے موسکی میں قریبی کھیتوں سے 6 افراد کی لاشیں ملی ہیں، لاشوں کی شناخت حجام کے طور پر ہوئی ہے اور ان کا تعلق پنجاب سے ہے۔

آر پی او بنوں ڈویژن کا کہنا تھا کہ ان میں سے ایک کا شناختی کارڈ ہے اور اس کا تعلق ڈی جی خان سے ہے، مزید کہا کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ 22 دسمبر 2023 کو جنوبی وزیرستان کے علاقے دژہ غونڈئی میں رات گئے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زیر تعمیر پولیس تھانے میں کام کرنے والے 5 مزدور جاں بحق ہو گئے تھے۔

واضح رہے کہ 30 دسمبر 2023 کو شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشتگرد کمانڈر راہزیب کھورے سمیت 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد کمانڈر راہزیب کھورے سمیت 5 دہشتگرد مارے گئے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024