• KHI: Fajr 5:30am Sunrise 6:49am
  • LHR: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • ISB: Fajr 5:14am Sunrise 6:41am
  • KHI: Fajr 5:30am Sunrise 6:49am
  • LHR: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • ISB: Fajr 5:14am Sunrise 6:41am

چکوال: ایاز امیر کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

شائع January 3, 2024
— فائل فوٹو: تنویر شہزاد، وائٹ اسٹار
— فائل فوٹو: تنویر شہزاد، وائٹ اسٹار

چکوال سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار و سینئر صحافی چوہدری ایاز امیر کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل سماعت کے لیے منظور ہوگئی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق جسٹس عبد العزیز نے 5 جنوری کے لیے فریقین کو نوٹس جاری کردیے، ریٹرننگ افسر (آر او) نے چکوال کے حلقہ این اے 58 سے ایاز امیر کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے تھے۔

واضح رہے کہ 22 دسمبر کو سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی لیول پلیئنگ فیلڈ سے متعلق درخواست کو نمٹاتے ہوئے الیکشن کمیشن کو تمام شکایات پر فوری ایکشن لے کر انہیں حل کرنے کا حکم جاری کردیا تھا۔

بعد ازاں الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو لیول پلیئنگ فیلڈ سے متعلق تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا تھا کہ انتخابی عمل میں رکاوٹ بننے والے ڈی آر اوز، آر اوز اور پولیس افسران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

26 دسمبر کو لیول پلیئنگ فیلڈ کے احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے پر پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی تھی۔

پی ٹی آئی کی درخواست میں الزام لگایا گیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود پی ٹی آئی امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے روکا گیا، صوبائی الیکشن کمشنر کے متعدد خطوط لکھے لیکن کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔

ان کی درخواست کی سماعت جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کر رہا ہے، پی ٹی آئی نے مؤقف اپنایا کہ ان کے ٹاپ لیڈر شپ کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے جبکہ کئی امیدواروں کے کاغذات چھیننے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 15 نومبر 2024
کارٹون : 14 نومبر 2024