• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

چوہدری پرویز الہٰی کی اڈیالہ جیل میں طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل

شائع January 3, 2024
راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں چوہدری پرویز الہٰی کا طبی معائنہ کیا جائے گا—فائل فوٹو: ڈان نیوز
راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں چوہدری پرویز الہٰی کا طبی معائنہ کیا جائے گا—فائل فوٹو: ڈان نیوز

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی اڈیالہ جیل میں طبیعت خراب ہوگئی جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق جیل ذرائع نے بتایا کہ چوہدری پرویز الہیٰ کا طبی معائنہ جیل ہسپتال میں کیا گیا، انہیں دل میں تکلیف اور سینے میں انفیکشن کی شکایت تھی۔

جیل ذرائع کے مطابق بعدازاں چوہدری پرویز الہٰی کو اڈیالہ جیل سے راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا جہاں اُن کا طبی معائنہ کیا جائے گا اور اُن کے کچھ ضروری ٹیسٹ کرائے جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024