• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا پولیس خدمت مرکز کا دورہ، کارکردگی پر اظہارِ اطمینان

شائع January 3, 2024
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب رات گئے پولیس خدمت مرکز لبرٹی پہنچے—فائل فوٹو: ایکس/پنجاب پولیس
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب رات گئے پولیس خدمت مرکز لبرٹی پہنچے—فائل فوٹو: ایکس/پنجاب پولیس

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے رات گئے لاہور کے علاقے لبرٹی میں پولیس خدمت مرکز کا دورہ کیا، انہوں نے خدمت مرکز کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور وہاں لگی ٹوٹی ہوئی ٹائلز فوری تبدیل کرنے کا حکم دے دیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب رات گئے پولیس خدمت مرکز لبرٹی پہنچے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب کو بتایا گیا کہ اب تک پنجاب میں شہریوں نے ریکارڈ ایک کروڑ 15 لاکھ لائسنس بنوا لیے ہیں۔

محسن نقوی نے ڈرائیونگ لائسنس کے لیے ٹیسٹ دینے والے شہریوں سے ملاقات کی اور آن لائن ٹیسٹ دینے کے عمل کا مشاہدہ کیا۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے شہریوں سے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے عمل اور وقت کے بارے پوچھا تو انہوں نے سسٹم کی تعریف کی۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024