• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

واٹس ایپ کو فون نمبر کے بغیر نام سے چلانے کے فیچر کی آزمائش

شائع January 2, 2024 اپ ڈیٹ January 3, 2024
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے پلیٹ فارم کو صارفین کے لیے آسان اور بہترین بنانے کے منصوبے پر کام جاری ہے۔

تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ واٹس ایپ پر ایک ایسا منفرد فیچر پیش کیے جانے کا امکان ہے، جس سے میسیجنگ ایپلی کیشن کا کانسیپٹ ہی تبدیل ہوجائے گا۔

جی ہاں، خبریں ہیں کہ واٹس ایپ کو فون نمبر کے بغیر یوزر نیم سے چلائے جانے کے فیچر کو جلد پیش کیے جانے کا امکان ہے اور اس کی آزمائش بھی شروع کردی گئی۔

واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق اینڈرائیڈ موبائل صارفین کے بعد اب ویب ورژن واٹس ایپ کے صارفین کو بھی یوزر نیم بنانے کے فیچر تک رسائی دے دی گئی۔

فی الحال محدود ممالک کے محدود صارفین کو یوزر نیم بنانے کے فیچر تک رسائی دی گئی ہے اور اس کی کامیاب آزمائش کے بعد اسے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

مذکورہ فیچر کے تحت صارفین کو کوئی بھی واٹس ایپ سے ان کے فون نمبر کے بجائے ان کے یوزر نیم سے تلاش کرکے ان سے رابطہ کر سکے گا۔

یعنی جس طرح کسی بھی فیس بک یا ٹوئٹر اکائونٹ پر یوزر نیم لکھ کر کسی بھی فرد کو تلاش کیا جا سکتا ہے، اسی طرح واٹس ایپ پر یوزر نیم سے ہی لوگوں کو تلاش کیا جا سکے گا۔

اگرچہ مذکورہ فیچر کو سیکیورٹی کے پیش نظر متعارف کرایا جا رہا ہے، تاہم یہ بعض صارفین کے لیے خطرہ بھی ثابت ہوسکتا ہے، کیوں کہ ہر کوئی انہیں ان کے نام سے تلاش کرکے ان سے رابطہ کر سکتا ہے۔

مذکورہ فیچر کے تحت صارف کے پاس یہ اختیار ہوگا کہ وہ اپنے نام کے بجائے کسی بھی نام یا الفاظ سمیت اعداد سے اپنا یوزر نیم بنائے، ساتھ ہی صارفین کو بار بار یوزر نیم تبدیل کرنے کی آسانی بھی فراہم کی جائے گی۔

یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ مذکورہ فیچر کو کب تک پیش کیا جائے گا، تاہم امکان ہے کہ اسے آئندہ چند ماہ کے دوران پیش کردیا جائے گا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024