• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

کے ڈی اے کا 35 برس بعد اہل کراچی کیلئے نیا رہائشی منصوبہ متعارف کرانے کا اعلان

شائع January 2, 2024
کراچی میں بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر ناردرن بائی پاس پر اسکیم 46 متعارف کروا رہے ہیں، ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے — فائل فوٹو: وائٹ اسٹار
کراچی میں بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر ناردرن بائی پاس پر اسکیم 46 متعارف کروا رہے ہیں، ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے — فائل فوٹو: وائٹ اسٹار

کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) نے پینتیس برس بعد شہریوں کے لیے نیا رہائشی منصوبہ متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔

کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نوید انور صدیقی کا ڈان نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کراچی میں بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر ناردرن بائی پاس پر اسکیم 46 متعارف کروا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 14 ہزار سے ایکڑ سے زائد اراضی پر مشتمل اس اسکیم میں 120 سے 400 گز کے پلاٹ قرعہ اندازی کے ذریعے شہریوں کو دیے جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024