• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm

بچوں کی پیدائش کے بعد ایمن اور منال وزن کم کرنے کے لیے پرعزم

شائع January 2, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

سال 2024 کے شروع ہوتے ہی متعدد شوبز شخصیات نے رواں سال سر انجام دیے جانے والے اپنے کام اور منصوبے بتانا شروع کردیے ہیں اور ان شخصیات میں ایمن خان اور ان کی بہن منال خان بھی شامل ہیں۔

دونوں بہنوں نے عزم کیا ہے کہ وہ سال 2024 میں اپنا وزن کم کریں گی اور خود کو فٹ رکھیں گی۔

ایمن خان نے سال نو کے موقع پر انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں اور اپنے دوستوں سے پوچھا کہ وہ رواں سال کیا منصوبہ یا کام مکمل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟

ایمن خان کی جانب سے شیئر کی گئی اپنی تصویر میں ان کا وزن کچھ زیادہ دکھائی دیتا ہے۔

اداکارہ کی پوسٹ پر جہاں دیگر شوبز شخصیات نے کمنٹس کیے، وہیں ان کے مداحوں نے بھی کمنٹس کرتے ہوئے انہیں اپنے منصوبے بتائے۔

ان کی پوسٹ پر ان کی بہن اداکارہ منال خان نے بھی کمنٹ کیا اور لکھا کہ وہ بچے کی پیدائش کے بعد رواں سال اپنا وزن کم کرنے کا کام مکمل کریں گی۔

منال خان کے جواب پر خواتین مداحوں نے بھی کمنٹس کرتے ہوئے لکھا کہ وہ بھی رواں سال اپنا وزن کم کریں گی۔

ان کے کمنٹ پر ایمن خان نے بھی جواب دیا کہ وہ بھی سال 2024 میں یہی کام کریں گی۔

خیال رہے کہ دونوں بہنوں کے ہاں 2023 میں بچوں کی پیدائش ہوئی، منال خان کے ہاں نومبر 2023 میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔

منال خان اور اداکار و ماڈل احسن محسن اکرام 10 ستمبر 2021 کو رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے تھے اور ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش نومبر میں ہوئی تھی۔

ان کی طرح ایمن خان کے ہاں بھی دوسرے بچے کی پیدائش اگست 2023 میں ہوئی تھی، ان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔

ایمن خان اور منیب بٹ کی شادی نومبر 2018 میں ہوئی تھی،ان کے ہاں اگست 2019 کو پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

اپنے ہاں بچوں کی پیدائش کے بعد اب سال نو کے موقع پر دونوں اداکارائوں نے سال 2024 میں اپنا وزن کم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024