• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

انوشے اشرف کا بچپن میں جنسی ہراسانی کا انکشاف

شائع January 2, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ماڈل و ریڈیو جوکی انوشے اشرف نے انکشاف کیا ہے کہ بچپن میں انہیں ایک شخص نے جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا، وہ انہیں کم عمری میں اپنی گود میں لے کر کھیلا کرتے تھے۔

انوشے اشرف کی ایک پوڈکاسٹ کی وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو کو انہیں اپنے ساتھ ہونے والے جنسی ہراسانی کے واقعے پر بات کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

مذکورہ وائرل ہونے والی ویڈیو ایک ہفتہ قبل انوشے اشرف کی جانب سے پوڈکاسٹ میں شرکت کرنے کی ہے، جس میں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی تھی۔

پوڈکاسٹ میں انوشے اشرف نے بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ایک بار رات کو دو بجے پولیس والے نے ان کی گاڑی روک کر ان سے عجیب و غریب سوالات شروع کردیے تھے۔

انوشے اشرف کے مطابق اس وقت گاڑی میں ان کے ساتھ خالہ کا بیٹا تھا، جس پر پولیس والے کو شک گزرا اور انہوں نے ان سے نامناسب سوالات کرنا شروع کیے۔

ماڈل کے مطابق انہوں نے پولیس والے کو بتایا کہ انہوں نے گاڑی میں شراب نہیں چھپائی ہوئی، نہ سگنل توڑا ہے اور نہ ہی انہوں نے کوئی خلاف قانون کام کیا ہے، ان کے ساتھ خالہ کا بیٹا ہے، اگر وہ خالہ کا بیٹا نہ بھی ہوتا اور کوئی اور لڑکا ہوتا تو بھی پولیس کو ان سے ان سے متعلق پوچھنے کا حق نہیں۔

اسی شو کی وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں انوشے اشرف نے بتایا کہ وہ بھی بچپن میں جنسی ہراسانی کا نشانہ بن چکی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایک انکل انہیں بچپن میں گود میں لے کر ان کے ساتھ سارا دن کھیلتے رہتے تھے۔

ماڈل کا کہنا تھا کہ وہ ان کا نام نہیں لینا چاہتیں لیکن یہ کہ وہ بچپن میں انہیں گود میں لے کر پورا دن کھلتے رہتے تھے،بعد میں انہوں نے بڑے ہوکر اس شخص کو بہت سنائی۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ ایک شادی پر انہیں مذکورہ انکل مل گئے تھے اور وہ کسی اور چھوٹی بچی کو گود میں لے کر ان کے ساتھ کھیل رہے تھے، جس پر انہوں نے وہاں جاکر انہیں خوب سنائی۔

ان کے مطابق اب وہ انکل بڈھے ہو چکے ہیں لیکن اس باوجود ایک بچی کو گود میں لے کر کھیل رہے تھے اور انہیں دیکھ کر وہ کانپنے لگے۔

انوشے اشرف کا کہنا تھا کہ اس انکل کی کوئی حیثیت نہیں، انہیں کوئی نہیں جانتا اور یہ کہ وہ ان کا نام بھی نہیں لینا چاہتیں اور انہوں نے انہیں کھری کھری سنادی تھیں۔

اگرچہ انوشے اشرف نے بتایا کہ انہیں بچپن میں جنسی طور پر ہراساں کیا گیا لیکن انہوں نے مذکورہ شخص کی شناخت کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024