• KHI: Maghrib 6:00pm Isha 7:20pm
  • LHR: Maghrib 5:16pm Isha 6:42pm
  • ISB: Maghrib 5:16pm Isha 6:45pm
  • KHI: Maghrib 6:00pm Isha 7:20pm
  • LHR: Maghrib 5:16pm Isha 6:42pm
  • ISB: Maghrib 5:16pm Isha 6:45pm

مسلم لیگ (ن) سندھ کے نائب صدر نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی، نثارکھوڑو

شائع January 2, 2024
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر نثارکھوڑو نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے نائب صدر نے پییپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

ڈان نیوز کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت پر شیخ جاوید میر کو خوش آمدید کہتا ہوں۔

شیخ جاوید میر نے کہا کہ زمانہ طالب علمی میں پیپلزپارٹی کاحصہ تھا، اب گھر واپس آگیا ہوں، مسلم لیگ (ن) میں سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل اور بشیر میمن کے آنے کے بعد دھڑے بنے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) سندھ کے رہنماوں کو بشیر میمن کے ساتھ نہیں چلناچاہیے۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025