• KHI: Fajr 5:53am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 7:00am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:53am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 7:00am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

حیدرآباد: خاتون سماجی کارکن کی ہراساں کرنے کی ویڈیو پر ایس ایس پی کا نوٹس

شائع January 2, 2024
— فائل فوٹو: شٹراسٹاک
— فائل فوٹو: شٹراسٹاک

حیدرآباد کی خاتون سماجی کارکن کی ہراساں کیے جانے کے ویڈیو بیان پر سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) نے نوٹس لے لیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق حیدر آباد کے ایس ایس پی نے انسانی حقوق کے انچارج کو واقعے کی تفتیش کرنے کا حکم دے دیا، ان کا کہنا تھا کہ سماجی ورکر کو ہراساں کرنے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

یاد رہے کہ خاتون سماجی کارکن نے پولیس افسران سمیت چند لوگوں کی جانب سے ان کو مسلسل ہراساں کیے جانے کا الزام لگایا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024