• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

احمد شہزاد اسی طرح پرفارم کرتے رہیں، موقع مل جائے گا، یاسرعرفات

شائع January 2, 2024
—فائل فوٹو:ڈان نیوز
—فائل فوٹو:ڈان نیوز

قومی ٹی 20 ٹیم کے ہائی پرفارمنس کوچ یاسرعرفات نے کہا ہے کہ قومی کرکٹر احمد شہزاد اسی طرح پرفارم کرتے رہیں، موقع مل جائے گا۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بیٹر احمد شہزاد پر کچھ سال سے برا وقت چل رہا تھا، لیکن احمد شہزاد اب اچھے ردھم میں ہیں وہ اسی طرح پرفارم کرتے رہیں، موقع مل جائے گا، مزید کہا کہ جو لڑکا پرفارم کرے اس کو اس کا حق ملنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم اور محمد رضوان سے تاحال میری ملاقات نہیں ہوئی۔

یاسر عرفات نے کہا کہ کیمپ میں ماڈرن کرکٹ کھیلنے کی ڈرلز کی گئی، کھلاڑیوں کو بتایا کہ کس طرح ا چھے اسٹرائک ریٹ کے ساتھ کھیلنا ہے، کیمپ میں اچھی بات تھی کہ ڈومیسٹک کے کھلاڑیوں کو بھی بلایا گیا تھا۔

یاسر عرفات کا مزید کہنا تھا کہ آگے جوبھی سیریز ہوگی، کوشش ہوگی نئے لڑکوں کو موقع دیں، کھلاڑی جس طرز کی کرکٹ ڈومیسٹک کھیلتے ہیں، ویسے ہی انٹرنیشنل میں کھیلیں، حسیب اللہ بہت ہی اچھا ٹیلنٹ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اعظم خان کو پریکٹس کے دوران گیند لگی ہے لیکن وہ ٹھیک ہیں۔

واضح رہے کہ 15 دسمبر کو قومی کرکٹر احمد شہزاد نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شامل نہ کیے جانے پر لیگ کو خیر باد کہنے کا اعلان کیا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر بیان جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں نے پچھلے کچھ سالوں میں ڈومیسٹک کرکٹ میں بہت محنت کی، اور پی ایس ایل ڈرافٹ سے پہلے نیشنل ٹی 20 کپ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ بھی کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ فرنچائزز کی جانب سے مجھ سے کم کارکردگی والے دوسرے کھلاڑیوں کے انتخاب سے لگتا ہے کہ مجھے باہر رکھنے کی دانستہ کوشش کی جا رہی ہے، لیکن جب سب کچھ پہلے سے طے شدہ ہے تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

انہوں نے شکوہ کیا تھا کہ ایک اور ڈرافٹ گزر گیا مگر انہیں کسی فرنچائز نے حصہ نہیں بنایا، مجھے پتا ہے کہ کیوں میرا انتخاب نہیں کیا گیا، جلد سب کچھ سامنے لاؤں گا، میں نے کبھی بھی پیسوں کے لیے کرکٹ نہیں کھیلی، بہت سے دیگر کھلاڑیوں نے دنیا بھر میں غیر ملکی کرکٹ کھیلی مگر میں نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ کیا تاکہ میں اس کھیل سے اپنی محبت کا ثبوت دے سکوں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024