• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

9 مئی توڑ پھوڑ کیس: علی نواز اعوان کی درخواستِ ضمانت منظور

شائع January 2, 2024
درخواست میں استدعا کی گئی کہ درخواست گزار عزت دار شہری ہونے کے ناطے ضمانت کا مستحق ہے—فائل فوٹو: پی آئی ڈی
درخواست میں استدعا کی گئی کہ درخواست گزار عزت دار شہری ہونے کے ناطے ضمانت کا مستحق ہے—فائل فوٹو: پی آئی ڈی

سابق وفاقی وزیر علی نواز اعوان کی تھانہ آئی نائن مقدمہ میں عبوری ضمانت منظور کرلی گئی۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق 9 مئی کو توڑ پھوڑ اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے واقعات کے حوالے سے مقدمے میں علی نواز اعوان نے وکیل سردار مصروف ایڈووکیٹ کے ذریعے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں درخواستِ ضمانت دائر کی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار شامل تفتیش ہوتا رہا اور شامل ہونے کو تیار ہے، درخواست گزار کے خلاف بے بنیاد مقدمہ بنایا گیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ درخواست گزار عزت دار شہری ہونے کے ناطے ضمانت کا مستحق ہے، درخواست گزار ضمانتی مچلکے جمع کروانے کے لیے تیار ہے۔

علی نواز اعوان کی درخواست پر جوڈیشل مجسٹریٹ عبدالغفور کاکڑ نے سماعت کی، دریں اثنا عدالت نے 20 ہزار کے مچلکوں کے عوض علی نواز اعوان کی ضمانت منظور کرلی اور کیس کی سماعت 10 جنوری تک ملتوی کردی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024