• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سکھر سمیت اندرونِ سندھ میں متعدد فیڈرز بحال، بجلی کی ترسیل شروع

شائع January 2, 2024
بجلی کا نظام 10سے زائد گھنٹے معطل رہنے کے بعد بحال ہونے لگا—فائل فوٹو: ڈان نیوز
بجلی کا نظام 10سے زائد گھنٹے معطل رہنے کے بعد بحال ہونے لگا—فائل فوٹو: ڈان نیوز

سکھر سمیت اندرونِ سندھ میں سیپکو کے متعدد فیڈر بحال ہونے کے بعد بجلی کی ترسیل شروع ہوگئی ہے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق ترجمان سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی (سیپکو) نے بتایا کہ بجلی کا نظام 10سے زائد گھنٹے معطل رہنے کے بعد بحال ہونے لگا۔

انہوں نے بتایا کہ دھند کے باعث ٹرپ کر جانے والے فیڈرز کی بحالی کا کام کیا جارہا ہے، متعدد فیڈرز بحال کردیے گئے ہیں، دیگر بھی جلد بحال ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ گذشتہ شب شدید دھند کے باعث سیپکو کے 250 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے تھے، سکھر، روہڑی، پنوعاقل، گھوٹکی اور خیرپور سمیت دیگر اضلاع کو بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024