• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

شیخ رشید نے این اے 56 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل دائر کردی

شائع January 2, 2024
— فائل فوٹو: اے پی پی
— فائل فوٹو: اے پی پی

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے راولپنڈی کے حلقے این اے 56 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل دائر کردی۔

ڈان نیوز کے مطابق وکیل شیخ رشید نے بتایا کہ ریسٹ ہاؤس کے بقایا جات کی رسیدیں فرضی ہیں، کبھی ریسٹ ہاؤس میں قیام نہیں کیا، کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا ریٹرننگ افسر کو فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز (یکم جنوری) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کے این اے 56 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کا تحریری فیصلہ جاری کیا گیا تھا۔

ڈان نیوز کے مطابق تحریری فیصلہ حلقہ این اے 56 کے ریٹرننگ افسر نظارت شاہ نے جاری کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی پر عائد اعتراضات درست ثابت ہونے پر کاغذات مسترد کیے جاتے ہیں۔

فیصلے میں کہا گیا تھا کہ شیخ رشید پر اراضی میں گھپلے، ڈیفالٹر، انکم ٹیکس گوشواروں میں غلط بیانی کا الزام ثابت ہوا ہے۔

تحریری فیصلے میں بتایا گیا تھا کہ لہذا الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 62 (9)(سی) کی خلاف ورزی کی گئی، حقائق کی روشنی میں امیدوار ایک درست نامزد امیدوار کے طور پر اہل نہیں ہے۔

فیصلے کے مطابق شیخ رشید نے کاغذات نامزدگی کے فارم-بی میں اپنے اثاثوں اور ذمہ داریوں کے بارے میں تفصیلات فراہم کرنے میں ناکام رہے۔

تحریری فیصلے میں مزید بتایا گیا تھا کہ امیدوار کاغذات نامزدگی کے ساتھ جمع کرائے گئے، حلف نامے کے پیرا (U) کی تعمیل کرنے میں بھی ناکام رہا ہے، امیدوار نے ریسٹ ہاؤس چارجز کی ادائیگی بھی نہیں کی۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024