• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سڈنی ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان، صائم ایوب ڈیبیو کریں گے

شائع January 2, 2024
صائم ایوب کو امام الحق، آف اسپنر ساجد خان کو شاہین آفریدی کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے—فوٹو:کرک انفو ایکس
صائم ایوب کو امام الحق، آف اسپنر ساجد خان کو شاہین آفریدی کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے—فوٹو:کرک انفو ایکس

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کی پلئینگ الیون کا اعلان کردیا گیا۔

سڈنی میں 3 سے 7 جنوری تک کھیلے جانے والے میچ میں نوجوان جارح مزاج اوپننگ بلے باز صائم ایوب پاکستان کی طرف سے ڈیبیو کریں گے۔

صائم ایوب کو امام الحق کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کو آرام دیا گیا، ان کی جگہ آف اسپنر ساجد خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

سڈنی ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون میں کپتان شان مسعود، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، بابراعظم، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، ساجد خان، حسن علی، میر حمزہ اور عامر جمال کو شامل کیا گیا ہے۔

آسٹریلیا کو تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

پاکستان نے تقریباً گزشتہ تین دہائی سے آسٹریلیا میں کوئی ٹیسٹ میچ نہیں جیتا اور 1999 سے اب تک آسٹریلین سرزمین پر کھیلی جانے والی تمام سیریز میں پاکستان کو میزبان کے ہاتھوں کلین سوئپ شکستوں کا سامنا کرنا پڑا اور وہ کوئی میچ ڈرا تک کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

پرتھ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے 360 رنز اور میلبورن میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں 79 رنز سے کامیابی حاصل کر کے سیریز اپنے نام کی۔

پاکستانی ٹیم کی کپتانی شان مسعود کررہے ہیں جبکہ آسٹریلوی ٹیم پیٹ کمنز کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024