• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

لاہور: بلاول بھٹو کے این اے 127 سے کاغذات نامزدگی کی منظوری کا فیصلہ جاری

شائع January 2, 2024
— فائل فوٹو بشکریہ ایکس/پی پی پی
— فائل فوٹو بشکریہ ایکس/پی پی پی

لاہور کے حلقے این اے 127 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ریٹرنگ افسر نے چار صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ شکایت کنندہ متعلقہ فورم پر رجوع کرے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ 2 سیاسی جماعتوں سے وابستگی کے معاملہ پر الیکشن کمیشن سے رجوع کیا جائے۔

مزید کہا گیا کہ شکایت کنندہ ایاز این اے 127 سے تعلق نہیں رکھتا، شکایت کنندہ ایاز نارووال کا رہائشی ہے۔

فیصلے میں بتایا گیا ہے کہ شکایت کنندہ محمد ایاز کے اعتراضات کو مسترد کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو کےکاغذات کو 2 سیاسی جماعتوں سے وابستگی پر مسترد کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024