• KHI: Maghrib 6:44pm Isha 8:01pm
  • LHR: Maghrib 6:16pm Isha 7:37pm
  • ISB: Maghrib 6:22pm Isha 7:45pm
  • KHI: Maghrib 6:44pm Isha 8:01pm
  • LHR: Maghrib 6:16pm Isha 7:37pm
  • ISB: Maghrib 6:22pm Isha 7:45pm

پشاور : تھانہ ریگی پر دہشت گردوں کے حملے کی کوشش ناکام

شائع January 2, 2024
جدید تھرمل ویپنز سے دہشت گردوں کی نقل و حرکت کا تعین کرکے پسپا ہونے پر مجبور کردیا گیا—فائل فوٹو: اے ایف پی
جدید تھرمل ویپنز سے دہشت گردوں کی نقل و حرکت کا تعین کرکے پسپا ہونے پر مجبور کردیا گیا—فائل فوٹو: اے ایف پی

پشاور پولیس نے تھانہ ریگی ماڈل ٹاون پر دہشت گردوں کے حملے کی کوشش ناکام بنا دی، جدید تھرمل ویپنز سے دہشت گردوں کی نقل و حرکت کا تعین کرکے پسپا ہونے پر مجبور کردیا گیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ دہشت گرد قبائلی ضلع خیبر اور پشاور کے سرحدی علاقے سے تھانہ اور چوکی کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

دہشت گرد پولیس اسٹیشن پر حملے کے لیے پوزیشن ڈھونڈ رہے تھے، جن کی تعداد 8 سے 10 تھی، تاہم پولیس کی بروقت جوابی کارروائی سے تمام دہشتگرد فرار ہوگئے۔

کارٹون

کارٹون : 23 مارچ 2025
کارٹون : 22 مارچ 2025