• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پاکستان کی نیہا ککڑ بلانے پر برا نہیں لگے گا، نمرہ مہرہ

شائع January 1, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

پنجابی گلوکارہ نمرہ مہرہ کا کہنا ہے کہ انہیں ذاتی طور پر بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ بہت پسند ہیں اور اگر کوئی انہیں پاکستانی نیہا ککڑ کہے گا تو انہیں برا نہیں لگے گا۔

نمرہ مہرہ حال ہی میں کامیڈی شو پبلک ڈیمانڈ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کی۔

نمرہ مہرہ کو ان کے پنجابی ڈسکو انداز میں گائے گئے گانوں کی وجہ سے شہرت حاصل ہے، انہیں پنجابی فوک موسیقی کو نئے انداز میں پیش کرنے والی گلوکارہ بھی کہا جاتا ہے۔

اگرچہ نمرہ مہرہ کے متعدد گانوں کو پسند کیا گیا، تاہم ان کے گانے ماہیا وے ، ہوا ورگا کو خوب پسند کیا گیا۔

پنجابی گلوکارہ نے کامیڈی شو میں بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ماہیا وے ، ہوا ورگا گانے کی موسیقی انہوں نے خود ہی ترتیب دی جب کہ گانے کی شاعری میں کچھ الفاظ بھی انہوں نے خود ہی شامل کیے۔

انہوں نے بتایا کہ جلد ہی وہ دیگر بھی ایسے گانے ریلیز کریں گی، جس کی موسیقی وہ خود ترتیب دیں گی۔

پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئے نمرہ مہرہ نے اس پر حیرانگی کا اظہار کیا کہ لوگ انہیں پاکستان کی نیہا ککڑ بولتے ہیں۔

مذکورہ معاملے پر بات کرتے ہوئے نمرہ مہرہ کا کہنا تھا کہ انہیں ذاتی طور پر نیہا ککڑ پسند ہیں، وہ خوش ہوکر مسکراتے ہوئے گلوکاری کرتے ہیں، جس وجہ سے انہیں ان کا انداز اچھا لگتا ہے۔

نمرہ مہرہ کا کہنا تھا کہ اگر انہیں پاکستان کی نیہا ککڑ بلایا اور کہا جائے گا تو انہیں برا نہیں لگے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024