• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

موجودہ صورتحال میں صاف و شفاف انتخابات پر سوالیہ نشان اٹھتا ہے، شریک چیئرپرسن ایچ آر سی پی

شائع January 1, 2024
انہوں نے کہا کہ جمہوری پاکستان کی تشکیل کے لیے صاف و شفاف انتخابات لازم ہیں — فوٹو: ڈان نیوز
انہوں نے کہا کہ جمہوری پاکستان کی تشکیل کے لیے صاف و شفاف انتخابات لازم ہیں — فوٹو: ڈان نیوز

ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) کی شریک چیئرپرسن منیزے جہانگیر کا کہنا ہے کہ جمہوری پاکستان کی تشکیل کے لیے صاف و شفاف انتخابات لازم ہیں لیکن موجودہ صورت حال میں صاف و شفاف انتخابات پر سوالیہ نشان اٹھتا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران منیزے جہانگیر نے کہا کہ ملک میں انسانی حقوق کی صورت حال انتہائی ابتر ہے، سیاسی شخصیات کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جا رہے ہیں جبکہ کالعدم تنظیموں کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست قرار دیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوری پاکستان کی تشکیل کے لیے صاف و شفاف انتخابات لازم ہیں لیکن موجودہ صورت حال میں صاف و شفاف انتخابات پر سوالیہ نشان اٹھتا ہے، الیکشن کمیشن اور نگران حکومت اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لاپتا افراد کا معاملہ انتہائی سنگین ہے، لاپتا افراد کو عدالتوں میں پیش کیا جانا چاہیے۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے بغیر انسانی حقوق کا تصور ممکن نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی شروع ہوگئی ہے، لیول پلیئنگ فیلڈ سے محروم کیا جارہا ہے اور بظاہر یہی دکھائی دے رہا ہے کہ انتخابات میں انجینئرنگ کی جائے گی، تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن کے لیے برابری کا میدان ملنا چاہیے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024