• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

انتخابی مہم اور منشور: پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 3 جنوری کو طلب

شائع January 1, 2024
اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال اور عام انتخابات کے حوالے سے اہم فیصلے ہوں گے — فائل فوٹو: آن لائن
اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال اور عام انتخابات کے حوالے سے اہم فیصلے ہوں گے — فائل فوٹو: آن لائن

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کا اجلاس 3 جنوری کو لاہور میں طلب کرلیا۔

پیپلز پارٹی کے میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق بلاول بھٹو نے 3 جنوری بروز بدھ تین بجے سہ پہر بلاول ہاؤس لاہور میں سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے۔

اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال اور عام انتخابات کے حوالے سے اہم فیصلے ہوں گے۔

بیان میں کہا گیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی عام انتخابات کے حوالے سے مہم اور منشور پر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں بات کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024