• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

آسٹریلوی وزیراعظم کی دورے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے مثالی رویے کی تعریف

شائع January 1, 2024
انتھونی البانیز کی جانب سے منعقدہ تقریب میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے شرکت کی — فوٹو: انتھونی البانیز ایکس
انتھونی البانیز کی جانب سے منعقدہ تقریب میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے شرکت کی — فوٹو: انتھونی البانیز ایکس

آسٹریلیا کے وزیر اعظم نے اپنے ملک کے دورے پر موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے مثالی رویے کی تعریف کرتے ہوئے سڈنی ٹیسٹ میں بھی اچھی کرکٹ کھیلے جانے کی امید ظاہر کردی۔

سڈنی میں آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز کی جانب سے منعقدہ تقریب میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے شرکت کی۔

تقریب میں پی سی بی کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف، چیف آپریٹنگ افسر سلمان نصیر نے بھی شرکت کی۔

تقریب میں آسٹریلیا میں پاکستان کے ہائی کمشنر زاہد حفیظ چوہدری اور آسٹریلین کرکٹ بورڈ کے حکام بھی موجود تھے۔

آسٹریلوی وزیراعظم نے دونوں ٹیموں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے اس دورے میں اچھی کرکٹ کھیلی ہے خاص کر میلبرن ٹیسٹ میں۔

انتھونی البانیز نے دورے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے مثالی رویے کی بھی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ سڈنی ٹیسٹ میں بھی اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے تقریب میں مدعو کرنے پر آسٹریلوی وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سیریز میں دونوں ٹیمیں مثبت کرکٹ کھیل رہی ہیں، پاکستان کرکٹ ٹیم سڈنی ٹیسٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ بدھ کے روز سے سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

میزبان ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024