• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

وزیر اعلیٰ پنجاب کا میٹرو بس سروس راولپنڈی کے ٹریک کی ٹوٹ پھوٹ کا نوٹس

شائع January 1, 2024
—فوٹو:ڈان نیوز
—فوٹو:ڈان نیوز

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے راولپنڈی۔ اسلام آباد میٹرو بس سروس کے ٹریک کی ٹوٹ پھوٹ کا نوٹس لے لیا۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ نے معاملے سے متعلق سیکریٹری ٹرانسپورٹ سے رپورٹ طلب کرلی۔

محسن نقوی نے سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو انکوائری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ٹریک کی جلد از جلد مرمت کی جائے، مرمت کے معیار کو ہر صورت یقینی بنایاجائے۔

آج صبح ہی میڈیا پر یہ رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ راولپنڈی اسلام آباد میٹرو ٹریک میں شگاف پڑ گیا ہے جب کہ ٹریک میں دراڑیں پڑنے سے بڑے بڑے پتھر زمین پر آگرے۔

رپورٹس میں کہا گیا کہ میٹرو ٹریک سے پتھر گرنے کے علاوہ دراڑیں پڑنے سے حادثات کا خطرہ بھی بڑھنے لگا ہے۔

واضح رہے کہ 16 ارب روپے کی لاگت سے 25.6 کلومیٹر میٹرو ٹریک کی تعمیر کا کام جنوری 2017 میں شروع کیا گیا تھا، اس منصوبے پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے عملدرآمد کیا اور اسے اگست 2018 میں مکمل ہونا تھا، تاہم اس منصوبے کو تاخیر کا سامنا کرنا پڑا اور 2022 میں اس کا سول ورک مکمل ہوا تھا۔

وفاقی حکومت کی ہدایت پر کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی سے اس منصوبے کو لے لیا تھا اور بسوں کی خریداری کا عمل شروع کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024