• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ایمن سلیم کی اپنی شادی میں ڈانس کرنے کی ویڈیوز وائرل

شائع January 1, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

مقبول اداکارہ ایمن سلیم نے گزشتہ ہفتے سال 2023 کے اختتام پر انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے بتایا تھا کہ انہوں نے نکاح کرلیا۔

اداکارہ نے واضح طور پر اپنی رخصتی سے متعلق کچھ نہیں بتایا تھا، تاہم اب ان کی شادی کی مختلف تقریبات کی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں، جن میں اداکارہ کو خود بھی ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختلف ویڈیوز میں جہاں ایمن سلیم کو اپنی مہندی سمیت دیگر تقریبات میں رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے، وہیں ان کی والدہ سمیت دیگر اداکاراؤں کو بھی ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ایمن سلیم کی اپنی ہی مہندی کی تقریب میں مختلف بھارتی گانوں پر رقص کرنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، جن پر صارفین نے تبصرہ کرتے ہوئے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیا۔

صارفین نے جہاں ایمن سلیم کے رقص کو بیکار قرار دیا، وہیں ان کی جانب سے اپنی ہی شادی پر ڈانس کرنے کے عمل کو بھی نامناسب قرار دیا۔

کچھ صارفین نے ان کی رقص کی ویڈیوز پر کمنٹس کرتے ہوئے لکھا کہ جس طرح ان کی اداکاری ہے، اسی طرح کی ان کی ڈانس ہے جو کسی کام کی نہیں۔

ان کی شادی کی تقریبات کے دوران ڈانس کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں، جنہیں مختلف شوبز سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے بھی شیئر کیا گیا۔

ان کی شادی کی وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں متعدد شوبز شخصیات کو تقریبات میں شریک دیکھا جا سکتا ہے۔

ایمن سلیم نے 22 دسمبر 2023 کو انسٹاگرام پر شریک حیات کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے نئی زندگی کی شروعات کی تصدیق کی تھی۔

تاہم اداکارہ نے یہ واضح نہیں کیا تھا کہ ان کی رخصتی کب ہوئی تھی یا ہوگی لیکن اب یکم جنوری 2024 کو ان کی شادی کی مختلف تقریبات کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں، جن سے معلوم ہوا کہ اداکارہ کی رخصتی بھی ہوگئی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024