• KHI: Asr 4:24pm Maghrib 6:00pm
  • LHR: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm
  • ISB: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm
  • KHI: Asr 4:24pm Maghrib 6:00pm
  • LHR: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm
  • ISB: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm

این-اے 15 سے بھی نواز شریف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری الیکشن ٹریبونل میں چیلنج

شائع January 1, 2024
نواز شریف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل وقار خان ایڈووکیٹ نے دائر کی— فائل فوٹو/ اے پی
نواز شریف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل وقار خان ایڈووکیٹ نے دائر کی— فائل فوٹو/ اے پی

خیبر پختون خوا کے حلقہ این-اے 15 سے بھی سابق وزیراعظم و قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کو الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کردیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق نواز شریف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل وقار خان ایڈووکیٹ نے دائر کی، اپیل کنندہ نے مؤقف اپنایا کہ نوازشریف کو سپریم کورٹ نے تاحیات نا اہل قرار دیا ہے، وہ الیکشن لڑنے کے اہل نہیں ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف بھی ریٹرننگ افسر کے پاس خود حاضر نہیں ہوئے لہذا ان کے کاغذات مسترد کیے جائیں، اپیل میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ریٹرننگ افسر نے حقائق کے برعکس نواز شریف کے کاغذات منظور کیے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیر اعظم نواز شریف کی لاہور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 سے کاغذات کی منظوری کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں اپیل دائر کردی گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025