پاکستان، بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

شائع January 1, 2024
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ ہوا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ترجمان نے بتایا کہ پاکستان اور بھارت نے سفارتی ذرائع سے ایک دوسرے کی تحویل میں قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ ہوا، جو 2008 کے قونصلر رسائی کے معاہدے کے تحت ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ معاہدے کے تحت ہر سال یکم جنوری اور یکم جولائی کو ایک دوسرے کی تحویل میں قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کرنا ہوتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ حکومت پاکستان نے ملک میں قید 231 بھارتی قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ کیا۔

مزید بتایا کہ 47 سویلین قیدی اور 184 ماہی گیر کی فہرست اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے نمائندے کے حوالے کی گئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دہلی نے بھارتی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی فہرست پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک افسر کے حوالے کی، جس کے مطابق بھارت کی جیلوں میں کل 418 پاکستانی 337 سویلین قیدی اور 81 ماہی گیر شامل ہیں۔

دفتر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ بھارتی حکومت پاکستانی شہری قیدیوں اور ماہی گیروں کو رہا کرے اور وطن واپس بھیجے۔

کارٹون

کارٹون : 4 اکتوبر 2024
کارٹون : 3 اکتوبر 2024