• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

یاسر عرفات کے ساتھ کام کرکے مزہ آرہا ہے، فخر زمان

شائع January 1, 2024
— فائل فوٹو: ایکس
— فائل فوٹو: ایکس

قومی ٹیم کے بیٹر فخر زمان نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہائی پرفارمنس کوچ یاسر عرفات کے ساتھ کام کرکے مزہ آرہا ہے، وہ غلطیاں بھی بتا رہے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان نے کا کہنا تھا کہ بابر اعظم، 30، 40 رنز بنا رہے ہیں، امید ہے بابر اعظم جلد فارم میں آجائیں گے، بابر اعظم نے ہر میچ میں سینچری کرنے کی ہمیں غلط عادت لگائی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ اوپننگ ہی کی ہے لیکن بابر اور رضوان اچھا کھیلتے آئے ہیں تو اس لیے نیچے کھلنے پر بھی خوش ہوں، ٹیم منیجمنٹ کی طرف سے تیسرے یا چوتھے نمبر پر کھیلنے کا ہی کہا گیا ہے۔

فخر زمان نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی پی ایس ایل میں بہترین کپتان ثابت ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر پوزیشن کے لیے کھلاڑی فائٹ کر رہے ہوتے ہیں، کوچ جب کسی پوزیشن پر کھیلنے کو کہتے ہیں تو خوشی ہوتی ہے کہ وہ اعتماد کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اصل کرکٹ ٹیسٹ کرکٹ ہی ہےامید کرتے ہیں سڈنی ٹیسٹ میں ٹیم اچھا پرفارم کرے گی، 2024 میں گول ہے کہ پاکستان ٹی 20 ورلڈکپ جیتے۔

فخر زمان نے کہا کہ پاکستان اور پی ایس ایل کی کپتانی میں فرق ہے، بابر اعظم بہت کول کپتان ہے اور شاہین اگریسو کپتان ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اتنی کرکٹ کھیل لی ہے کہ پہلے سے پریشر محسوس نہیں ہوتا، نوجوان اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں ایسے ہی خود کو لے کر چلیں تو اور اچھا ہوگا، سب نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ کیمپ کے دوران اپنا تجربہ شیئر کیا ہے۔

واضح رہے کہ 26 دسمبر کو سابق ٹیسٹ آل راؤنڈر یاسر عرفات کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہائی پرفارمنس کوچ مقرر کر دیا گیا، وہ نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ٹی 20 میچز کے لیے ٹیم مینجمنٹ کا حصہ ہوں گے۔

ڈان نیوز کے مطابق 41 سالہ یاسر پاکستان کی جانب سے تین ٹیسٹ، 11 ون ڈے اور 13 ٹی ٹوئنٹی میں نظر کھیل چکے ہیں، انہون نے ای سی بی لیول 4 کوچنگ کورس مکمل کر رکھا ہے۔

یاسر عرفات ای سی بی لیول 4 کوچنگ کورس مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024