• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

پی ٹی آئی رہنما عمیر نیازی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل سماعت کیلئے منظور

شائع January 1, 2024
—فائل فوٹو:ڈان نیوز
—فائل فوٹو:ڈان نیوز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے ترجمان بیرسٹر عمیر نیازی ریٹرننگ افسر کے فیصلے کے خلاف اپیل لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں سماعت کے لیے منظور ہو گئی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق اپیلیٹ ٹریبونل میں جسٹس مرزا وقاص رؤف اور جسٹس چوہدری عبدالعزیز شامل ہیں، عمیر نیازی کے وکلا لامیہ نیازی اور ملک جواد اصغر عدالت میں پیش ہوئے۔

عمیر نیازی کے کاغذات نامزدگی حلقہ 89 میانوالی سے مسترد ہوچکے ہیں۔

عمیر نیازی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل سماعت کے لیے منظور ہو گئی ہے۔

اپیلیٹ ٹریبونل نے فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024