• KHI: Maghrib 6:54pm Isha 8:13pm
  • LHR: Maghrib 6:31pm Isha 7:55pm
  • ISB: Maghrib 6:38pm Isha 8:05pm
  • KHI: Maghrib 6:54pm Isha 8:13pm
  • LHR: Maghrib 6:31pm Isha 7:55pm
  • ISB: Maghrib 6:38pm Isha 8:05pm

بھارت: پُل کے نیچے طیارہ پھنسنے کی ویڈیو وائرل

شائع January 1, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

بھارتی ریاست بہار میں پُل کے نیچے پھنسے خراب اور ناکارہ طیارے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرک پر لے جایا جانے والے ناکارہ ہوائی جہاز کو ممبئی سے آسام لے جایا جارہا تھا۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ بہار کے شہر موتیہاری میں ایک طیارہ ایک پل کے نیچے پھنس گیا ہے۔

بھارت کی مقامی میڈیا کے مطابق ناکارہ ہوائی جہاز کو ممبئی سے آسام لے جایا جارہا تھا۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے شیئر کی گئی دیگر فوٹیج میں طیارے کو پل کے نیچے سے آہستہ آہستہ پیچھے ہٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

پل کے نیچے پھنسے طیارے نے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کیا اور کئی گھنٹوں تک ٹریفک جام رہا، بھارتی پولیس کے مطابق ٹرک ڈرائیور کو پل کی اونچائی کا اندازہ نہیں ہوا اور طیارے کو پل کے نیچے سے گزارنے کی کوشش کی، اس دوران طیارہ پھنس گیا۔

بعدازاں طیارے کو ڈیڑھ گھنٹے کی کوششوں کے بعد نکال دیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 14 اپریل 2025
کارٹون : 13 اپریل 2025