عام انتخابات: ایک ہزار سے زائد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے لیے جمع کرائے گئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور اور مسترد کیے جانے کے حوالے سے تفصیلات جاری کردیں۔
ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے لیے 7 ہزار 473 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، ریٹرننگ افسران نے 6 ہزار 449 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے۔
بیان کے مطابق 7 ہزار 473 امیدواروں میں سے ایک ہزار 24 کے کاغذات مسترد کیے گئے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ چاروں صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کے لیے 18ہزار 478 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جن میں سے 2 ہزار 216 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے جب کہ 16 ہزار 262 امیدواروں کے کاغذات منظور کیے گئے۔