• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:25pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:25pm

اسلام آباد: میٹرو ٹریک میں شگاف، پتھر گرنے لگے

شائع January 1, 2024
—فوٹو:ڈان نیوز
—فوٹو:ڈان نیوز

راولپنڈی اسلام آباد میٹرو ٹریک میں شگاف پڑ گیا جب کہ ٹریک میں دراڑیں پڑنے سے بڑے بڑے پتھر زمین پر آگرے۔

ڈان نیوز کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد میٹرو ٹریک سے پتھر گرنے کے علاوہ دراڑیں پڑنے سے حادثات کا خطرہ بھی بڑھنے لگا ہے۔

ٹریک سکستھ روڈ میٹرو بس اسٹیشن کے قریب ٹوٹا ہے۔

انتظامیہ نے مرمت کرکے ٹریک بحال کردیا، دو ارب سبسڈی کے باوجود میٹرو بس ٹریک مجموعی طور پر خستہ حالی کا شکار ہے، اس میں مختلف مقامات پر گھڑے پڑ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ 16 ارب روپے کی لاگت سے 25.6 کلومیٹر میٹرو ٹریک کی تعمیر کا کام جنوری 2017 میں شروع کیا گیا تھا، اس منصوبے پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے عملدرآمد کیا اور اسے اگست 2018 میں مکمل ہونا تھا، تاہم اس منصوبے کو تاخیر کا سامنا کرنا پڑا اور 2022 میں اس کا سول ورک مکمل ہوا تھا۔

وفاقی حکومت کی ہدایت پر کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی سے اس منصوبے کو لے لیا تھا اور بسوں کی خریداری کا عمل شروع کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024