• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

اے این ایف کی کارروائیاں جاری، 2 ٹن منشیات برآمد، خاتون سمیت تین ملزمان گرفتار

شائع January 1, 2024
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

انسدادِ منشیات کے ادارے اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف 10 مختلف کارروائیوں میں 2 ٹن سے زائد منشیات برآمد کر لی اور خاتون سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ فیصل آباد ایئرپورٹ پر بذریعہ پرواز نمبر جی ایف-0791 بحرین جانے والے مسافر سے 1.5 کلو آئس برآمد کر لی۔

مزید بتایا کہ جناح ایئرپورٹ کے قریب کوریئر آفس میں دبئی کے لیے بُک کئے گئے پارسل سے 100گرام چرس برآمد کی گئی۔

ترجمان نے بتایا کہ قلعہ عبداللہ کے علاقے مزئی اڈا سے 1460 کلو چرس اور 215 کلو ہیروئن برآم پشین سے 510 کلو چرس برآمد کر لی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق چمن کے علاقے ٹوبہ اچکزئی میں کارروائی کرتے ہوئے 335.6 کلو چرس برآمد کر لی جبکہ مورگاہ بارڈد خیبر سے 4 مختلف کاروائیوں میں 68.4 کلو چرس قبضے میں لے لی۔

ترجمان اینٹی نارکوٹس فورس نے بتایا کہ اس کے علاوہ پشین کے علاقے کلی عالم خان سے 180 کلو چرس برآمد کی گئی جبکہ چاغی کے پہاڑی علاقے سے 17 کلو کرسٹل ہیروئن برآمد کی گئی ہے، اسی طرح خیبر کے علاقے کباڑی مارکیٹ میں منشیات بنانے والی فیکٹری سے 6 کلو ہیروئن کر لی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق ترنول پھاٹک اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 4.8 کلو چرس برآمد کر لی اور میاں بیوی کو چار بچوں سمیت گرفتار کر لیا۔

ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024