• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

حکومت کا سال نو پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ

شائع December 31, 2023 اپ ڈیٹ January 1, 2024
حکومت نے سال نو پر پیٹرول کی قیمت
حکومت نے سال نو پر پیٹرول کی قیمت

حکومت نے سال نو کے موقع پر پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے اور پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

خزانہ ڈویژن سے جاری بیان میں کہا گیا کہ حکومت پاکستان نے آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارش پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 دسمبر 2023 سے ردوبدل کا فیصلہ کیا ہے۔

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 276 روپے 21 پیسے اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 267 روپے 34 پیسے رہے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کا تیل دو روپے 19پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی منظوری دی گئی ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 193 روپے 21 پیسے ہو گئی ہے۔

لائٹ ڈیزل کی فی لیٹرقیمت میں ایک روپے 11پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد لائٹ ڈیزل 165 روپے 75 پیسے میں دستیاب ہو گا۔

اس سے قبل 15 دسمبر کو نگران حکومت نے نگران وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 14 روپے فی لیٹر تک کمی کا اعلان کیا تھا۔

حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 14 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا یہ فیصلہ عالمی سطح پر ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں تقریباً 5 فیصد کی کمی کے پیش نظر کیا گیا تھا جبکہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بھی معمولی اضافہ ہوا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024