• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

انڈر19 ورلڈ کپ کے لیے جنید خان قومی ٹیم کے کوچ مقرر

شائع December 31, 2023
جنید خان — فائل فوٹو: اے پی
جنید خان — فائل فوٹو: اے پی

پاکستان ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر جنید خان کو انڈر 19 ورلڈ کپ کے لیے پاکستان ٹیم کا باؤلنگ کوچ مقرر کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق باؤلنگ کوچ ریحان ریاض کی عدم دستیابی کے باعث جنید خان کو انڈر19 ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کا باؤلنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔

قومی ٹیم باؤلنگ کوچ ریحان ریاض نے فیملی ایمرجنسی کی وجہ سے ایونٹ سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا۔

جنید خان اس سے پہلے اسلام آباد ریجن کی کوچنگ کرچکے ہیں اور ان کی ٹیم نے حنیف محمد ٹرافی اپنے نام کی تھی۔

34 سالہ فاسٹ باؤلر نے 107 انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 189 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

دوسری جانب آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ کے لیے پاکستان انڈر19 ٹیم کا کیمپ لاہور میں جاری ہے۔

کیمپ کے تیسرے روز کھلاڑیوں نے کوچز کی زیر نگرانی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بیٹنگ اور باؤلنگ سیشن میں حصہ لیا۔

کھلاڑیوں نے آج صبح نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں جم اور فٹنس سیشن کیا اور ٹیم کل صبح 11بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں فیلڈنگ سیشن کرے گی جس کے بعد کھلاڑی بیٹنگ اور باؤلنگ سیشن میں حصہ لیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024