• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

یو ایس ایڈ کا پاکستان کو 44 کروڑ 56 لاکھ ڈالر گرانٹ دینے کا اعلان

شائع December 31, 2023
امریکا نے 2023 میں سیلاب متاثرین کے لیے پاکستان کو 21 کروڑ 50 لاکھ ڈالر فراہم کیے — فائل فوٹو
امریکا نے 2023 میں سیلاب متاثرین کے لیے پاکستان کو 21 کروڑ 50 لاکھ ڈالر فراہم کیے — فائل فوٹو

یو ایس ایڈ کی جانب سے یو ایس ایڈ پاکستان کو 44 کروڑ 56 لاکھ ڈالرزگرانٹ فراہم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

یو ایس ایڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 44 کروڑ 56 لاکھ ڈالرز کی گرانٹ پانچ سالہ دو طرفہ ترقیاتی امدادی معاہدے کےتحت مہیا کی جائے گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امریکا نے 2023 میں سیلاب متاثرین کے لیے پاکستان کو 21 کروڑ 50 لاکھ ڈالر فراہم کیے۔

یو ایس ایڈ کے تعاون سے صحت کے شعبے میں 3 کروڑ ڈالرز فراہم کیے گئے جبکہ سیلاب سے متاثرہ طلبہ میں 600 سے زائد اسکالر شپس فراہم کی گئیں۔

اسی طرح سندھ میں 100 اسکولوں کی تعمیر کا سنگ میل عبور کیا گیا، جبکہ سندھ بیسک ایجوکیشن پروگرام کے تحت 2024 تک 80 ہزار طلبہ مستفید ہوں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024