• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

ارجنٹینا کے لیجنڈ فٹبالر لیونل میسی کے نام ایک اور بڑا اعزاز

شائع December 31, 2023
ارجنٹنا فٹبال ایسوسی ایشن میسی کی ریٹائرمنٹ کے بعد اس حوالے سے فیفا سے بھی رابطہ کرے گی — فائل فوٹو
ارجنٹنا فٹبال ایسوسی ایشن میسی کی ریٹائرمنٹ کے بعد اس حوالے سے فیفا سے بھی رابطہ کرے گی — فائل فوٹو

ارجنٹینا فٹبال ایسوسی ایشن (اے ایف اے) نے لیجنڈ فٹبالر لیونل میسی کی جرسی نمبر 10 کو بھی ان کے ساتھ ریٹائر کا فیصلہ کرلیا۔

اے ایف اے کے صدر کلاڈیو تاپیا کے مطابق اسٹار فٹبالر لیونل میسی کی ریٹائرمنٹ کے ساتھ ہی نمبر 10 جرسی کو بھی ریٹائر کر دیا جائے گا۔

لیونل میسی کے بعد ارجنٹینا کی جانب سے دوبارہ کوئی نمبر 10 جرسی زیب تن نہیں کر پائے گا۔

ارجنٹنا فٹبال ایسوسی ایشن نے میسی کی فٹبال کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے یہ اعزاز ان کے نام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ارجنٹنا فٹبال ایسوسی ایشن میسی کی ریٹائرمنٹ کے بعد اس حوالے سے فیفا سے بھی رابطہ کرے گی۔

یاد رہے کہ ارجنٹینا نے دسمبر 2022 میں لیونل میسی کی قیادت میں فیفا ورلڈ کپ جیتا تھا۔

اسی ورلڈ کپ میں لیونل میسی پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ جیتنے میں بھی کامیاب رہے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024