• KHI: Asr 4:24pm Maghrib 6:00pm
  • LHR: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm
  • ISB: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm
  • KHI: Asr 4:24pm Maghrib 6:00pm
  • LHR: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm
  • ISB: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm

بی این پی کے بیشتر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے، اختر لانگو کا دعویٰ

شائع December 31, 2023
رہنما بی این پی کا کہنا تھا مسترد آرڈر کی کاپی نہ ملنا اپیلیٹ ٹربیونلز میں جانے کی راہ میں رکاوٹ ہے — فائل فوٹو: فیس بک
رہنما بی این پی کا کہنا تھا مسترد آرڈر کی کاپی نہ ملنا اپیلیٹ ٹربیونلز میں جانے کی راہ میں رکاوٹ ہے — فائل فوٹو: فیس بک

بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے رہنما اختر حسین لانگو کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت کے بیشتر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے ہیں۔

اپنے بیان میں اختر حسین لانگو نے دعویٰ کیا کہ جن امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے وہ ریٹرنگ افسران کے دفاتر کے باہر موجود ہیں، لیکن وہاں سے سرکاری عملہ غائب ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ ریٹرننگ افسر کی جانب سے بی این پی کو مسترد آرڈر کی کاپی نہیں دی جا رہی۔

رہنما بی این پی کا کہنا تھا کہ مسترد آرڈر کی کاپی نہ ملنا اپیلیٹ ٹربیونلز میں جانے کی راہ میں رکاوٹ ہے کیونکہ جب تک مسترد آرڈر کی کاپی نہیں ملتی اپیلیٹ ٹربیونلز کے کیسز تیار نہیں ہو سکتے۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025