• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کراچی: پولیس اہلکارکے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

شائع December 31, 2023
—فائل فوٹو: اے ایف پی
—فائل فوٹو: اے ایف پی

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کراچی میں پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گرفتار ملزم نے 13دسمبر کو شرافی گوٹھ میں پولیس اہلکار آصف کو قتل کیاتھا، ملزم سابق ایس پی سمیت متعددشہریوں پرفائرنگ میں مطلوب ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ملزم نےشاہ لطیف میں خاتون سمیت 3افراد کو فائرنگ کرکے زخمی کیا تھا۔

سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024