• KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm
  • KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm

سال نو پر ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ، آتش بازی پر پابندی، آئی جی پنجاب کی ہدایات جاری

شائع December 31, 2023
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر صوبہ بھر میں نئے سال کی پہلی رات کے موقع پر سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کرلیے گئے۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق لاہور سمیت صوبہ بھر میں نئے سال کے موقع پر 21 ہزار 413 افسران و اہلکار سیکیورٹی فرائض سرانجام دیں گے۔

ترجمان پنجاب پولیس کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق نئے سال کے موقع پر منعقد کی گئی تقریبات کی سیکیورٹی کے لیے 2 ہزار 312 افسران و اہلکار تعینات، 271 میٹل ڈیٹیکٹرز، 236 سی سی ٹی وی کیمرے استعمال ہوں گے۔

اس کے علاوہ گوجرانوالہ، راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان سمیت دیگر بڑے شہروں میں بھی نئے سال کے موقع پر سکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے گئے، ہزاروں جوان سکیورٹی اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہوں گے۔

’ہوائی فائرنگ، ہلڑ بازی اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی‘

آئی جی پنجاب کے مطابق نئے سال کے موقع پر ہوائی فائرنگ، ہلڑ بازی اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں کی جائیں گیں، ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے لیے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔

ڈاکٹر عثمان انور کے مطابق تفریح کے نام پر قانون کے خلاف خطرناک سرگرمی ناقابل قبول ہوگی، شہریوں کی جانوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے سی ٹی او لاہور سمیت تمام ڈسٹرکٹ ٹریفک افسران کو مصروف شاراہوں و مقامات پر ٹریفک روانی برقرار رکھنے کیلئے اضافی نفری تعینات کرنے کی ہدایت دیں

ان کا کہنا تھا کہ نیو ائیر نائٹ کے موقع پر فیملیز، خواتین اور بچوں کی جان و مال کے تحفظکا خاص خیال رکھا جائے، والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں، انہیں کسی غیر قانونی کام کا حصہ ہرگز نہ بننے دیں۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024