• KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm
  • KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm

تیسرا ٹی 20: نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کو شکست دے دی

شائع December 31, 2023
—فوٹو:کرک انفو ایکس
—فوٹو:کرک انفو ایکس

تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں میزبان نیوزی لینڈ نے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت مہمان بنگلادیش کو 17 رنز سے شکست دے دی۔

نیوزی لینڈ کے شہر ماونٹ منگونی میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے ایک سو دس رنز بنائے اور پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔

نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر نے صرف سولہ رنز دے کر چار بنگال ٹائیگرز کا شکار کیا۔

جواب میں کیوی ٹیم نے چودہ اعشاریہ چار اوورز میں پچیانوے رنز بنائے تھے کہ بارش ہوگئی۔

بارش کے سلسہ جاری رہنے کے باعث نیوزی لینڈ کو سترہ رنز سے فاتح قرار دے دیا گیا اور تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024