• KHI: Fajr 5:30am Sunrise 6:49am
  • LHR: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • ISB: Fajr 5:14am Sunrise 6:41am
  • KHI: Fajr 5:30am Sunrise 6:49am
  • LHR: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • ISB: Fajr 5:14am Sunrise 6:41am

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کا چڑیا گھر کا دورہ، پرانی تعمیرات نہ گرانے پر اظہارِ ناراضگی

شائع December 31, 2023
محسن نقوی نے سانپ گھر، زرافہ ہاؤس، شیر گھر، ہاتھی گھر، مچھلی گھر کا جائزہ لیا—فائل فوٹو: ڈان نیوز
محسن نقوی نے سانپ گھر، زرافہ ہاؤس، شیر گھر، ہاتھی گھر، مچھلی گھر کا جائزہ لیا—فائل فوٹو: ڈان نیوز

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور میں چڑیا گھر کا دورہ کیا اور پرانی تعمیرات نہ گرانے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔

’ڈان نیوز ٹی وی‘ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور میں چڑیا گھر کا تفصیلی دورہ کیا، انہوں نے چڑیا گھر کی اپ گریڈیشن کے کام کا جائزہ لیا اور جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔

محسن نقوی نے چڑیا گھر میں پرانی تعمیرات نہ گرانے پرناراضگی کااظہار کرتےہوئے کہا کہ پرانی تعمیرات کو جلد مسمار کیا جائے اورکاموں کو مزید تیز کیا جائے، اب انتظار کیے بغیر پرانے اسٹرکچرز کوگرایا جائے، مزید تاخیر نہ کی جائے۔

محسن نقوی نے سانپ گھر، زرافہ ہاؤس، شیر گھر، ہاتھی گھر، مچھلی گھر کا جائزہ لیا اور اپ گریڈیشن پروگرام کے تحت جانوروں کے پنجروں کو کشادہ رکھنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے انفرااسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب کی ٹیم کو بھی چڑیا گھر طلب کرلیا، انہوں نے کہا کہ لاہور چڑیا گھر مکمل طور پر نیا اور منفرد نظر آنا چاہیے۔

کارٹون

کارٹون : 15 نومبر 2024
کارٹون : 14 نومبر 2024