• KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:48pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:18pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:22pm
  • KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:48pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:18pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:22pm

رواں سال سیکیورٹی فورسز کی 18 ہزار سے زائد کارروائیاں، 566 دہشت گرد ہلاک، 5 ہزار سے زائد گرفتار

شائع December 31, 2023
—فائل/فوٹو: آئی ایس پی آر
—فائل/فوٹو: آئی ایس پی آر

سکیورٹی فورسز نے 2023 میں خفیہ اطلاعات پر 18 ہزار 736 آپریشنز کے دوران 566 دہشت گردوں کو ہلاک جب کہ 5161 کو گرفتار کرلیا۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کی خبر کے مطابق رواں سال کے دوران خطے میں بے امنی کی صورتحال دیکھنے میں آئی جس پر قابو پانے، قومی سلامتی اور دفاع کو یقینی بنانے کے لیے اداروں نے موثر انسداد دہشت گردی اقدامات کیے۔

سرکاری اعدادوشمار سے ثابت ہوتا ہے کہ دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں ملوث دہشت گردوں کی کڑیاں افغانستان سے ملتی ہیں۔

2023 کے دوران انٹیلیجنس ایجنسیوں کی موثر کارروائیوں کی بدولت بلوچستان نیشنل آرمی کے اہم کمانڈروں گلزار امام شنبے اور سرفراز بنگلزئی نے دہشت گردی ترک کرکے قومی دھارے میں آنے کا اعلان کیا۔

بلوچستان میں 15 ہزار 63 آپریشنز میں 109 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا، اسی طرح خیبر پختونخوا میں 1942 آئی بی اوز میں 447 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔

پنجاب میں 190، گلگت بلتستان میں 14، سندھ میں 1987 آئی بی اوز میں 10 دہشت گردوں کا خاتمہ کیا گیا۔

پاکستان آرمڈ فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دیں۔

پاکستان آرمی کے 260 افسران اور جوانوں سمیت ایک ہزار سے زیادہ افراد نے جام شہادت نوش کیا۔

پاکستانی فورسز نے ملک میں امن کے لیے اہم اقدامات اٹھائے جس کے بعد آنے والے وقتوں میں پاکستان میں امن اور استحکام کی روشن امید پیدا ہوئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 ستمبر 2024
کارٹون : 20 ستمبر 2024