• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

انتخابی امیدواروں کی اسکروٹنی کے دوران سب سے زیادہ کاغذاتِ نامزدگی کراچی میں مسترد

شائع December 31, 2023
کراچی میں ایک ہی نشست پر 27 امیدواروں کے نامزدگی فارم مسترد کیے گئے—فائل فوٹو: سوشل میڈیا
کراچی میں ایک ہی نشست پر 27 امیدواروں کے نامزدگی فارم مسترد کیے گئے—فائل فوٹو: سوشل میڈیا

انتخابی امیدواروں کی اسکروٹنی میں کراچی میں سب سے زیادہ کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے ہیں۔

’ڈان نیوز ٹی وی‘ کے مطابق کراچی میں ایک ہی نشست پر 27 امیدواروں کے نامزدگی فارم مسترد کیے گئے، این اے 234 کورنگی کی نشست پر 33 امیداروں نے کاغذات جمع کرائے تھے جس پر ریٹرننگ افسر نے صرف 6 امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کرکے فارم 32 جاری کیا۔

علاوہ ازیں این اے 234 سے ایم کیو ایم، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے امیدواروں کے کاغذات مسترد ہوئے، پی ٹی آئی کے فہیم خان، پیپلز پارٹی کے محمد علی راشد اور ایم کیو ایم کے صادق افتخار کے فارم بھی مسترد ہوئے۔

این اے 243کیماڑی سے 3 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے، امجد اقبال، سبحان علی اور شفاعت خان کے کاغذات مسترد کردیے گئے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024