• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

’لوگ بچوں کیلئے شادی کرتے ہیں لیکن میں تو خود ایک بچی ہوں‘، شادی کے سوال پر مشی خان کا تبصرہ

شائع December 31, 2023
فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

اداکارہ مشی خان نے اب تک شادی کرنے کے سوال پر کہا کہ آج کل لوگ بچے پیدا کرنے کے لیے شادی کرتے ہیں لیکن وہ تو خود ایک بچی ہیں، اداکارہ نے کہا کہ انہیں شادی نہ کرنے پر کوئی افسوس نہیں ہے۔

ماضی کی مقبول اداکارہ مشی خان نے شوبز انڈسٹری میں طویل وقت گزارا ہے اور انہوں نے کئی نامور ڈراموں میں کام کیا لیکن انہوں نے اب تک شادی نہیں کی۔

مشی خان کے انٹرویو کے ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جہاں 50 سالہ اداکارہ نے اب تک شادی نہ کرنے کے سوال پر تفصیلی گفتگو کی ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ اکیلے زندگی گزارنا اتنا آسان نہیں ہے، ایسے لوگ ضرور ہیں جو انہیں بغیر شادی شدہ دیکھ کر فکر مند ہوں گے لیکن ایسا نہیں ہے کہ خدا نے تمام مخلوق کو صرف ایک کام کے لیے پیدا نہیں کیا، شاید ان زندگی کا مقصد بالکل مختلف ہے۔

مشی خان نے کہا کہ وہ بچپن سے ایک ایسی بچی تھیں جو صرف اپنے کام میں مصروف رہتی تھی، رات کو 2 بچے اچانک اپنے پالتو کتے کو کھانا دینے کا سوچتی، ’اب جب ایسے میں آپ کسی کے ساتھ ہوں گے تو ظاہر ہے لڑائیاں تو ہوں گی‘۔

اداکارہ نے کہا کہ ان کی زندگی کا مقصد صرف شادی کرنا نہیں ہے، لوگ بچے پیدا کرنے کے لیے شادی کرتے ہیں لیکن اگر آپ خود ایک بچہ ہیں تو آپ مزید بچوں کو لاکر کیا کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں شادی نہ کرنے پر کوئی افسوس نہیں ہے اور اللہ کا شکر ادا کرتی ہیں کہ وہ جس سے شادی کرنے والی تھی وہ نہیں ہوئی۔

مشی خان نے کہا کہ جن سے ان کی شادی ہونے والی تھی، آج اس شخص کو دیکھتی ہیں تو وہ شکر ادا کرتی ہیں کہ اللہ نے انہیں ’پاگل اور موٹے لوگوں‘ سے بچا لیا، یہ گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ ہنس پڑیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ انہیں 16 یا 17 سال کی عمر میں شادی کرنے کا شوق تھا، یہ شوق انہیں صرف اس لیے تھا کیونکہ نئے کپڑے اور مختلف قسم کے پکوان کھانے کو ملیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شادی شدہ جوڑے میں کسی ایک میں صبر ہونا چاہیے، کچھ لوگ کڑوروں روپے اپنی شادیوں کو خرچ کرتے ہیں لیکن ماہ بعد ہی ان کی علیحدگی ہوجاتی ہے۔

اداکارہ نے مشورہ دیا کہ زندگی کے ہر لمحے کو سوشل میڈیا پر پوسٹ نہیں کرنا چاہیے، اپنے بچوں کی تصاویر اور ویڈیو پوسٹ نہ کریں کیونکہ نظر لگتی ہے۔

مشی خان نے کہا کہ بولی وڈ اداکار اپنی شادی اور بچوں کی تصاویر ہر وقت سوشل میڈیا پر پوسٹ نہیں کرتے، پاکستانی اداکاروں کو ہی ہر چیز دکھانے کی عادت اور شوق ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024