• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

سال 2023 میں کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں کون سے کھلاڑی نے سب سے زیادہ وکٹیں لیں

شائع December 31, 2023
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

سال 2023 میں دنیائے کرکٹ میں کئی کھلاڑیوں نے اپنا لوہا منوایا، ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں کون سے کھلاڑیوں نے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل لیں اور پاکستان کی جانب سے کون نمایاں رہا۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق 2023 میں ٹیسٹ کرکٹ میں آسٹریلیا کے نیتھن لائن نمایاں باؤلر ہیں، انہوں نے 10 میچوں میں 47 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کی جانب سے ابرار احمد سرفہرست ہیں، انہوں نے 3 میچز میں 15 کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا۔

فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

ون ڈے کرکٹ میں بھارت کے کلدیب یادیو سال کے ٹاپ باؤلر رہے، بھارتی اسپن باؤلر نے 30 میچوں میں 49 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی ون ڈے کرکٹ میں سال کے سب سے کامیاب باؤلر رہے، شاہین نے 21 میچوں میں 42 شکار کیے۔

فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سال کے کامیاب ترین باؤلر یوگنڈا کے رام جانی رہے، رام جانی نے 30 میچوں میں 55 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔

پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں حارث رؤف نے 5 میچوں میں 11 شکار کیے، جو قومی ٹیم کے لیے 2023 میں کسی کھلاڑی کے سب سے زیادہ شکار ہیں۔

فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024