• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

برطانیہ: متعدد مسلم ممالک کے شہریوں کیلئے ویزا فری انٹری کی سہولت کا اعلان

شائع December 31, 2023
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

برطانیہ نے حال ہی میں اپنی ویزا پالیسیوں میں اہم تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت متعدد مسلم ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا فری انٹری کی سہولت شروع کرنے کا اعلان کیا گیا۔

’ڈان نیوز ٹی وی‘ کے مطابق برطانوی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ اردن سمیت خلیجی ممالک کو آئندہ سال سے برطانوی ویزے سےاستثنیٰ مل گیا ہے، یہ ممالک 2024 سے الیکٹرانک ٹریول پرمٹ سسٹم پر منتقل ہو جائیں گے۔

جن ممالک کو ویزا فری سہولت دی گئی ہے ان میں بحرین، اردن، کویت، عمان، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے شہری شامل ہیں۔

ان ممالک کے شہریوں کو فروری 2024 سے برطانیہ میں داخل ہونے کے لئے الیکٹرانک ٹریول اتھارٹی (ای ٹی اے) کی ضرورت ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق نئی برطانوی پالیسی کا اطلاق آئندہ سال 22 فروری سے ہوگا، 10پاؤنڈ کی فیس والا ٹریول پرمٹ 2 سال کے لیےکارآمد ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024