• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

ملک بھر میں ریاستی مشینری پی ٹی آئی کے خلاف متحرک ہے، چیئرمین تحریک انصاف

شائع December 31, 2023
چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان — فوٹو: اے ایف پی
چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان — فوٹو: اے ایف پی

تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے الزام عائد کیا ہے کہ ملک بھر میں ریاستی مشینری تحریک انصاف کے امیدواروں کے خلاف متحرک ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق عام انتخابات کے انعقاد کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے پر بیرسٹر گوہر علی خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملک بھر میں انتخابی عمل اور طریقہ کار کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں اور ریٹرننگ افسران کے دفاتر سے دور رکھنے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔

ان کا کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں ریاستی مشینری تحریک انصاف کے امیدواروں کے خلاف متحرک ہے اور تجویز و تائید کنندگان یا خود امیدواروں کو ڈرایا دھمکایا جارہا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ انتخابی عمل میں یہ تمام تر سلسلہ دستوری فرائض کی انجام دہی کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی واضح ناکامی کا ثبوت ہے

بیرسٹر نے اپنی جماعت کے ساتھ ہونے والے سلوک کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واضح کیا کہ تمام تر حربوں کے باوجود ہماری جماعت آٹھ فروری تک پوری طرح میدان میں سرگرم رہے گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024