• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

آسٹریلیا میں ٹینس میچ کے دوران زہریلا سانپ نکل آیا

شائع December 30, 2023
فائل فوٹو: اے ایف پی
فائل فوٹو: اے ایف پی

آسٹریلیا میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ برسبین انٹرنیشنل میں ہفتہ کو میچ کے دوران اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب میچ کے دوران ہی ٹینس کورٹ میں ایک زہریلا سانپ نکل آیا۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق سابق یو ایس چیمپیئن ڈومینک تھیم اور ان کے آسٹریلین جیمز میک کابے کے درمیان میچ میں تھیم کو پہلے سیٹ میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔

اس سے قبل کے دوسرے سیٹ کا کھیل شروع ہوتا، تماشائیوں نے نشاندہی کی کہ کورٹ میں سانپ موجود ہے جس کی وجہ سے میچ کو فوری طور پر روک دیا گیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق یہ ایک 20 انچ کا زہریلا ایسٹرن براؤن نامی سانپ تھا جس کو پکڑنے کے لیے سیکیورٹی نے ایک پیشہ ورانہ شخص کو طلب کیا جس نے سانپ کو پکٹ کر تھیلے میں ڈالا۔

سانپ کی وجہ سے کھیل 40 منٹ تک رکا رہا اور جب دوبارہ شروع ہوا تو تھیم نے بقیہ دونوں سیٹ جیت کر فتح حاصل کر لی اور اب وہ برسبین انٹرنیشنل کے مین ڈرا سے محض ایک فتح کی دوری پر ہیں۔

ڈومینک تھیم نے میچ کے بعد رپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے جانور بہت پسند ہیں لیکن ان کا کہنا ہے کہ وہ ایک زہریلا سانپ تھا اور وہ بال بوائے کے بہت قریب تھا تو اس موقع پر انتہائی خطرناک صورتحال پیدا ہو گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا اور شاید میں یہ کبھی نہ بھول سکوں۔

آسٹریلین میوزیم کی ویب سائٹ کے مطابق ایسٹرن براؤن ایک زہریلا سانپ ہے جس کے کاٹنے کے نتیجے میں جسم مفلوج ہونے کے ساتھ ساتھ خون بہنا بھی شروع ہو سکتا ہے جس کو روکنا ناممکن ہوتا ہے۔

آسٹریلیا میں دنیا کے خطرناک ترین 25 سانپوں میں سے 20 پائے جاتے ہیں لیکن حفاظتی اقدامات کی بدولت ملک میں سانپ کے کاٹے سے اموات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

سابق عالمی نمبر تین انجری ڈومینک تھیم انجری مسائل کی وجہ سے اس وقت عالمی رینکنگ میں 98 نمبر پر موجود ہیں اور اس وقت ان کی نظریں سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن میں شرکت پر مرکوز ہیں جس کا 14 جنوری سے آغاز ہو رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024